• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ کھیلنی ہے، کسی کے بھی انڈر کھیل سکتا ہوں، سرفراز احمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ وکٹ کیپر سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کپتانی سے ہٹنے پر میرے مایوس ہونے سے کچھ نہیں بنتا، اس سے کیا فرق پڑتا ہے، پی سی بی نے جو بہتر سمجھا ، وہ فیصلہ کیا ہے۔سپورٹ نئے کپتان کے ساتھ ہے ۔ ٹیم میں واپسی کے حوالے سےکچھ نہیں کہہ سکتا، کرکٹ کھیلنی ہے کسی کے بھی انڈر کھیل سکتا ہوں۔ وہ اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان میرے پاس فیصلہ لے کر آئے تھے کہ آپ استعفیٰ دیں گے یا پریس ریلیز جاری کر دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم پر اس وقت تنقید کرنا مناسب نہیں ہوگا کیوں کہ نوجوان ٹیم ہے اور آسٹریلیا میں ٹیموں نے ہمیشہ اسٹرگل کیا ہے۔ سرفراز احمد نے کہا کہ آسٹریلیا کا ٹور ہمیشہ سے مشکل رہا ہے بابر اعظم میں صلاحیت ہے کہ وہ اپنی بیٹنگ کے ساتھ ساتھ کپتانی بھی بہترین کریں گے، بابر اعظم کو ہمیشہ سپورٹ کیا ہے بابر کو جتنا سپورٹ کر سکتے ہیں ہمیں کرنا چاہیے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین نےعزم ظاہر کیا کہ وہ قومی ٹیم میں واپس آئیں گے۔

تازہ ترین