• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر اور ہندوستان میں مسلم نسل کشی کو روکنا ہوگا، ثروت اعجاز

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دو قومی نظریہ کے مخالفین کی بابری مسجد فیصلے پر آنکھیں کھل گئی ہیں،کشمیر اور ہندوستان میں مسلم نسل کشی کو روکنا ہوگا،پاکستان سنی تحریک کے تحت 5جنوری کو نشترپارک میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرینگے، حکمران مہنگائی اور بے روزگاری پر قابو نہیں پاسکتے تو کسی اور کو موقع دیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے برآمد ہونیوالے میلاد جلوس کے اختتام پر نمائش چورنگی پر خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ فضل الرحمٰن جان لیں یہ درودو الوں کا پاکستان ہے اس ماہ مبارک کے صدقے دھرنا کینسل کرنا چاہیے تھا۔تجدید عہد وفا کرتے ہیں ملک میں نظام مصطفیٰ کا نفاذ کرینگے دہشتگردی سے خوفزدہ ہونیوالے نہیں ہیں، شہداء عید میلاد مصطفی ﷺ کو سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،دہشتگردی عاشقان رسول ﷺ میلاد منانے سے نہیں روک سکتی۔

تازہ ترین