• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی سےنجات اتحاد اور وحدت کے ذریعے ممکن ہے، علامہ ناظر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جشن میلاد النبی ﷺکے موقع پر شیعہ علماءکونسل کی جانب سے کراچی بھر میں ریلیاں جلسہ و جلوس نکالے گئے اور 50سے زیادہ مقامات پر مختلف جلو سوں کے راستوں پر عا شقان مصطفی ٰکیلئے شربت ،دودھ اور پانی کی سبیلیں لگائی گئیں جبکہ شیعہ علماءکونسل کراچی کی جانب سے قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی کی اپیل پر 12تا 17ربیع الاول ” ہفتہ و حدت“ کے عنوان سے منایا جارہا ہے ۔12ربیع الاول کو ملیر، نارتھ کراچی،انچولی،فیڈرل بی ایریا، لاانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل،رضویہ، سولجر بازار،محمود آباد،سعود آبااد،جعفر طیار، گلستان جوہر،لائنز ایریا سمیت متعدد علاقوں میں سبیلیں لگائی گئیں اور نیاز تقسیم کی گئی اس موقع پر شیعہ علماءوکونسل کے کارکنان کی بڑی تعداد شرکائے جلوس کی خدمت کیلئے موجود تھی۔ شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھاکہا کہ ملک میں جاری دہشت گردی سے نجات کا واحدحل امت مسلمہ میں اتحاد اور وحدت ہے ،شیعہ و سنی متحد ہیں اور ہم اپنی وحدت سے اسلام دشمن عالمی استعماری طاقتوں اور ان کے تیار کردہ ایجنٹوں کو شکست دیتے آئے ہیں اور آئندہ بھی ان کو ناکامی کا سامنا رہے گا۔

تازہ ترین