• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی سندھ کی سربراہی میں اجلاس، ریوالونگ فنڈز کی منظوری

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام کی سربراہی میں دیگر 13 ممبران نے اجلاس میں شرکت کی، رینج/یونٹس کے لیئے ریوالونگ فنڈز کی مد میں 48.82 ملین رقم کی منظوری دیدی گئی، ایس آر پی اور سی ٹی ڈی کے لیئے ویلفیئر کی مد میں 2.5 ملین رقم کی بھی منظوری دی گئی، نئی ویلفیئر اسکیموں کے لیئے 14رینج/یونٹس کے لیئے 96 ملین کی رقم رکھنے کی منظوری، رواں سال جولائی تا ستمبر کے دورانئے پر مشتمل 91.8 ملین کی رقم کی منظوری جو 6434 پولیس بیواؤں میں 5000 روپئے ماہانہ کے حساب سے انکے اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی، دس سال تک سروس کے دوران انتقال کرجانے والے پولیس ملازمین کی بیواؤں کو اگلے چھ ماہ تک پچیس ہزار روپے مالی امداد فی کس کے حساب سے تقسیم کرنیکی منظوری بھی اجلاس نے دیدی ہے ۔

تازہ ترین