• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

شہری ٹڈیاں پکڑ کر کڑھائی اور بریانی بنا کر کھائیں، صوبائی وزیر زراعت

شہری ٹڈیاں پکڑ کر کڑھائی اور بریانی بنا کر کھائیں، صوبائی وزیر زراعت 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ ٹڈیاں کراچی سے بلوچستان واپس جارہی ہیں، کراچی کے علاقے ملیر میں کچھ دیر تک قیام کیا تھا جہاں جہاں اطلاع ملی تھی وہاں سے چلی گئیں کراچی کے شہری پریشان نہ ہوں یہ نقصان نہیں پہنچاتیں شہری ٹڈیاں پکڑ کر اس کی کڑھائی اور بریانی بناکر کھا بھی سکتے ہیں، تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کی یلغارکے بارے میں سندھ کے صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ٹڈیاں کراچی سے بلوچستان واپس جارہی ہے، ٹڈیوں نے کراچی کے علاقے ملیر میں کچھ دیر تک قیام کیا تھا جہاں جہاں اطلاع ملی تھی وہاں سے چلی گئیں، ملیر کے کسی بھی علاقے میں ٹڈی دل نے فصلوں کو نقصان نہیں پہنچایا۔

تازہ ترین