• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرے روز 229 یاتری کرتار پور پہنچے، گزشتہ روز صرف 130سکھ یاتری راہداری استعمال کر سکے

لاہور(خالد محمود خالد)کرتار پور راہداری کھلنے کے باوجود بھارتی حکومت نے درشن کرنے کے لئے گوردوارہ جانے والے سکھوں کوسہولیات فراہم نہیں کیں جس کے باعث سکھوں کی بہت کم تعداد گوردوارہ پہنچ پائی ہے۔بھارتی حکومت کا اصرار تھا کہ روزانہ دس ہزار سکھوں کو راہداری استعمال کرنے کی اجازت دی جائے جب کہ پاکستان نے فی الحال پانچ ہزار یاتری روزانہ کی بنیاد پر اجازت دی تھی۔اس کے باوجود 9نومبر کو راہداری کھلنے کے پہلے روز 562افراد نے راہداری استعمال کی جس میں بھارت کا سرکاری وفد بھی شامل تھا دوسرے روز 229یاتری کرتار پور پہنچے جب کہ گزشتہ روز صرف 130سکھ یاتری راہداری استعمال کر سکے۔ یہاں اہم بات قابل ذکر ہے کہ بھارتی حکومت نے سکھوں کو راہداری کے ذریعے کرتار پور جانے کے لئے بنائی گئی ویب سائٹ پر23نومبر تک مکمل بکنگ دکھائی ہے جب کہ 24نومبر کو بھارتی شہریوں کے لئے رجسٹریشن دستیاب ہے۔ بھارتی امیگریشن حکام سے اس سلسلے میں استفسار کیا گیاکہ روزانہ پانچ ہزار افراد کی بکنگ مکمل ہونے کے بعد اگلی تاریخ کے لئے ویب سائٹ پر نئی بکنگ دستیاب ہوتی ہے ۔

تازہ ترین