• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں کو جگانے کیلئے 22دسمبر کو اسلام آباد ہلادینگے، سراج الحق

لاہور (نمائندہ جنگ )امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اعلان کیا ہے کہ کشمیرکی خاطر حکمرانوں کو جھنجھوڑنے کیلئے 22دسمبر کو عوام کا سمندر لے کر اسلام آباد آئیں گے اوراسلام آباد کے درودیوار ہلادیں گے،دہلی کا جواب اسلام آباد سے دیں گے۔وزیراعظم اور انکی ٹیم قوم کو دھوکہ دے رہی ہے،کشمیریوں کی چیخیں پوری دنیا سن رہی ہے مگر اسلام آباد میں براجمان حکمران قبرستا ن کی سی خاموشی اختیارکیے ہوئے ہیں۔ پاکستان کے بہادر اور غیور عوام پاکستان کی سلامتی سے کھیلنے والوں کا بوریا بستر گول کردیں گے۔وزیراعظم اور ان کی پوری ٹیم نظریہ پاکستان سے نابلد ، قوم کو دھوکہ دیا جارہاہے۔ حکمران کشمیر کی آزادی ،معاشی اصلاح اور عوام کو انصاف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر اور گلگت و بلتستان کے 46ویں سالانہ جنرل کونسل کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
تازہ ترین