• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت قائم خانی کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس ،2ہفتوں میں جواب طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کی ضمانت کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے۔ پیر کو عدالت عالیہ اسلام آباد کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت کی، ابتدائی دلائل سننے کے بعد فاضل عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے۔
تازہ ترین