• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اراضی ریکارڈ سنٹرز عملہ کا احتجاج،متبادل سرکاری ملازمین کو تربیت دینے کا فیصلہ

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں کمپیوٹرائزڈ اراضی ریکارڈ سنٹرز کے عملہ کی طرف سے احتجاج اور گو سلو کی حکمت عملی سے نمٹنے کیلئے ہر ضلع میں متبادل کے طور پر سرکاری ملازمین کو تربیت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جس کیلئے ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز آفس کے کمپیوٹر کا علم رکھنے والے اسسٹنٹ/سینئر کلرک/جونیئر کلرک کے نام مانگ لئے ہیں۔ منتخب ملازمین کو کریش پروگرام کے تحت تربیت فراہم کی جائے گی۔
تازہ ترین