• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ تنظیمیں ’’تحریک اساتذہ پنجاب‘‘ کے پلیٹ فارم پر متحد

راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ) ضلع راولپنڈی کی تمام اساتذہ تنظیمیں ’’تحریک اساتذہ پنجاب‘‘ کے پلیٹ فارم پر متحد ہو گئیں۔ گزشتہ روز پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر محمد امتیاز عباسی کی سرپرستی میں اجلاس ہوا، جس میں پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ، ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ، پنجاب ٹیچرز یونین اور انگلش ٹیچرز ایسوسی ایشن کے قائدین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک امجد محمود ، راجہ بشارت اقبال ، قاضی محمد عمران ، راجہ شاہد مبارک، محمد شفیق بھلوالیہ، چوہدری ظفر اقبال اوردیگر نے ضلع راولپنڈی میں ’’تحریک اساتذہ پنجاب ضلع راولپنڈی‘‘ کا پلیٹ فارم تشکیل دیا اور طے پایا گیا کہ اساتذہ راولپنڈی اس پلیٹ فارم پر متحد ہو کر اپنے حقوق کی جنگ لڑیں گے۔
تازہ ترین