• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دکھی انسانیت کی خدمت بہترین صدقہ جاریہ ہے‘ یونیورسٹی طلباء

راولپنڈی (جنگ نیوز) سفید پوش اور غریب افراد کو کوئی باعزت روزگار کا ذریعہ فراہم کر دیا جائے تو وہ اپنے گھرانے کی کفالت آسانی سے کر سکتے ہیں اور معاشرے سے غربت کا بتدریج خاتمہ ہو سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار فوجی فائونڈیشن یونیورسٹی کے طلباء نے روزگار فراہمی پروگرام کے تحت ایک غریب کو ریڑھی فراہم کرتے ہوئے کیا۔ طلباء کا یہ گروپ والدین کی طرف سے دیئے گئے جیب خرچ سے پیسے بچا کر ہر دو ماہ بعد کسی ایک گھرانے کیلئے روزگار کا انتظام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت بہترین صدقہ جاریہ ہے۔
تازہ ترین