• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میجر جنرل (ر) عاشور خان کی کتاب کی تقریب رونمائی

راولپنڈی (جنگ نیوز) پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے سینئر وائس پریزیڈنٹ اور سابقہ ایڈوائزر اِن کارڈیالوجی پاک آرمی میجر جنرل (ر) ڈاکٹر عاشور خان کی کتاب ’’سیزنز اینڈ سائیکل آف لائف‘‘ کی تقریب رونمائی گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ہوئی۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل امجد شعیب‘ سنیٹر شبلی فراز‘ سرجن جنرل پاک آرمی میجر جنرل ڈاکٹر نگار جوہر‘ سابق گورنر سرحد جنرل (ر) افتخار حسین شاہ‘ جنرل (ر) ریاض احمد چوہان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ مقررین نے کتاب کو نئی نسل کیلئے مشعل راہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنرل عاشور خان نے اپنی آٹو بائیو گرافی میں مشرقی پاکستان جنگ کی تفصیلات اور انڈیا میں قیدو بند کے حالات بھی رقم کئےاور مشکل سے مشکل حالات میں ثابت قدم رہے۔ انہوں نے اپنی زندگی میں مالی مشکلات کے باوجود تعلیم جاری رکھی اور امتیازی نمبروں سے تمام امتحانات پاس کئے۔ ماہرین ادب نے کتاب کو دلچسپ‘ سبق آموز اور تاریخ ساز قراردیا۔
تازہ ترین