• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج شوکت کمال ڈار نے دو مقدمات میں چھ افراد کے بیان قلمبند کرلئے، عدالت نے پنڈی گھیب کے علاقہ کھوڑ میں فیکٹری انتظامیہ پر تشدد کرنے کے الزام میں ملوث ملزمان محمد افضل وغیرہ کیخلاف چار گواہ قلمبند کر کے تیرہ نومبر اور تھانہ جلالپور شریف میں درج اغوا برائے تاوان کیس کے ملزم ماجد جاوید کیخلاف دو گواہ قلمبند کر کے پندرہ نومبر کو مزید شہادتیں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
تازہ ترین