• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج سلیمان بیگ نے بھتہ کیس میں فریقین کے وکلا ءکی بحث مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو کل تیرہ نومبر کو سنائے جانے کا امکان ہے۔مری پولیس نے عبدالباسط کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ عدالت نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے منع کرنے پر کمیٹی چوک پر سرعام ٹریفک وارڈن کو گولیوں سے چھلنی کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم راجہ رائید کی طرف سے دہشت گردی کی دفعہ ختم کر کے کیس سیشن کورٹ منتقل کرنے کی درخواست پر بحث مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو چودہ نومبر کو سنائے جانے کا امکان ہے۔عدالت نے تھانہ حضرو میں درج اغواء اور قتل کیس کے ملزمان محمد اسحاق وغیرہ کے مقدمہ میں دو گواہ قلمبند کر کے آج مزید شہادتیں طلب کرلیں۔
تازہ ترین