• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں توسیع قبول نہیں ، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان بار کونسل نے اعلی عدلیہ کے ججز کے ریٹائرمنٹ کے عمر میں توسعیی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا یہ اقدام اداروں کو تباہی کی طرف لیجانے کے مترادف ہے جسے کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے حکومت کا یہ اقدام جوڈیشری کو کنٹرول کرکے اپنے من پسند فیصلے کرانا ہے آئین میں جحجز کے ریٹائر منٹ کی عمر دی گئی ہے اور حکومت کا یہ اقدام نہ قابل برداشت ہے موجودہ حکومت آئین ساز اداروں کو تباہی کی جانب لیجا رہے ہیں راتوں رات بغیر کسی اسمبلی میں بحث کے آرڈیننس جاری کر رہے ہیں سپریم کورٹ کے جحجز کے ریٹائرمنٹ عمر میں توسعیی کو وکلاء تنظیمیں مسترد کرچکی ہیں اس سلسلے میں تمام پارلیمانی جماعتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس بل کو روکنے کیلئے اقدامات کریں بیان میں کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان بار کونسل اور صوبائی بار کونسلوں کا اجلاس 19 نومبر کو طلب کر لیا گیا ہے جو آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے اور بل کے خلاف ملک گیر احتجاج کریں اور آزاد عدلیہ تحریک چلائیں گے بلوچستان بار کونسل اس کے خلاف بھر پور انداز میں تحریک چلائے گی۔
تازہ ترین