آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ9؍ربیع الثانی1441ھ 7؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

’لیاری کے نوجوان سندھ اور ملک کا اثاثہ ہیں‘

مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ہمیں لیاری کے نوجوانوں پر فخر ہے۔ یہ نہ صرف لیاری بلکہ سندھ اور ملک کا اثاثہ ہیں۔

لیاری فٹ بال ہاؤس میں نوجوان فٹ بالرز میں چیکس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور قطر میں فٹ بال ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں میں چیکس تقسیم کیے۔

حکومت سندھ کی طرف سے مرتضیٰ وہاب نے کھلاڑیوں میں فی کس ایک لاکھ روپے اور کوچ کو دو لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل بچوں کے لیے ایک لاکھ روپے کے چیکس ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ہیں جبکہ سندھ حکومت ان بچوں کی سرپرستی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ لیاری میں کھیلوں کے حوالے سے بھرپور ٹیلنٹ ہے، ہم اس ٹیلنٹ کو اُجاگر کریں گے اور لیاری کو اس کا کھویا ہوا مقام دلائیں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہاں کے نوجوانوں کو ہم پروموٹ کریں گے، کھیلوں کے فروغ کے لیے مختلف پروگرامز ترتیب دیں گے اور لیاری کے حوالے سے تمام منفی پروپگنڈہ ختم کریں گے۔

اس کے علاوہ اُن کا کہنا تھا کہ یہاں سے منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھی سندھ حکومت کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کے کوچز اور پورے لیاری و ملیر کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

مشیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ان بچوں کے ساتھ فٹ بال کھیلی اور ان بچوں کی مالی امداد کا بھی اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج کیش پرائز دینے کے لیے میں خود آیا ہوں، ہم نے دوسروں کی طرح یوٹرن نہیں لیا بلکہ اپنے وعدے کو وفا کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید