• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھ سالہ جرمن بچی عزم و ہمت کی مثال


کہتے ہیں اگر ہمت و حوصلہ اور کچھ کر دکھانے کاعزم ہو تو ہر کام کوممکن بنایا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والی اس بچی کو ہی دیکھ لیں جو وہیل چیئر پر کرتب بازی کا شاندار مظاہرہ کر رہی ہیں۔

جرمنی سے تعلق رکھنے والی 6سالہ میلیسا آئیلین نامی بچی نے وہیل چیئر پراسکیٹ پارک کے اونچے نیچے ٹریک پر وہیل چیئر اسکیٹنگ کا شاندار مظاہرہ کرکے دیکھنے والوں کو بھی تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔

واضح رہے کہ میلیسا آئیلین چلنے پھرنے سے معذور ہے اور ایک ماہر وہیل چیئر اسکیٹر بن گئی جبکہ کئی مقابلوں میں حصہ بھی لے چکی ہے۔

تازہ ترین