• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں کار ڈرائیور کو تیز رفتاری بھاری پڑگئی

چین میں کار ڈرائیور کو تیز رفتاری بھاری پڑگئی


ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی جان و مال کو بھی نقصان پہنچانے کا سبب بنتے ہیں۔

چین کے صوبے Sichuan کے شہر Guangyuan کی سڑک پر ٹریفک قوانین کی ایسی ہی خلاف ورزی اُس وقت دیکھی گئی جب ایک کار ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کررہا تھا کہ کار پر قابو نہ رکھ سکا اور یوں کار بے قابو ہوکر100میٹر اونچے پہاڑ سے نیچے جا گری۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ کار ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں ڈرائیور خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان سے محفوظ رہا۔

تازہ ترین