وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آتی شریف خاندان کے کچھ لوگ کیوں اپنے قائد کی زندگی سے کھیل رہے ہیں۔
اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر علی زیدی نے لکھا کہ کیا دولت صحت سے زیادہ اہم ہے، نواز شریف کی حالت خراب ہے تو بانڈ جمع کرائیں اور ان کو علاج کیلئے باہر لے جائیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں ذیلی کمیٹی کے سربراہ فروغ نسیم کی بریفنگ پر کہا تھا کہ شہباز شریف سے نواز شریف کی واپسی سے متعلق مکمل ضمانت لی جائے۔
رات گئے کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔