• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجہ سکندر خان دورہ پاکستان و آزاد کشمیر کیلئے برطانیہ سے روانہ ہوگئے

لندن (پ ر) برطانیہ کی معروف سماجی شخصیت راجہ سکندر خان چیئرمین گلوبل پاکستان و کشمیر سپریم کونسل برطانیہ سے میرپور آزاد کشمیر روانہ ہوگئے۔ وہ میرپور میں اپنے دوست سابق وزیر چوہدری محمد سعید کے بیٹے چوہدری محمد صہیب سعید مسلم لیگ ن کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔ چوہدری محمد سعید کے صاحبزادے محمد صہیب سعید حلقہLA-3میرپور سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ راجہ سکندر تحریک کشمیر کے سلسلے میں صدر آزاد کشمیر اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے علاوہ پاکستان کے صوبوں کےگورنرز و وزرائےاعلیٰ سے بھی ملاقات کریں گے اور مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال ،تحریک آزادی کشمیر پر جو کام یورپ اور یوکے میں ہورہا ہے اس پر بھی بات چیت کریں گے۔
تازہ ترین