• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبر امیدوار انٹونی کلورٹ کی فیس بک ریمارکس پر انتخابی دوڑ سے علیحدگی

لندن ( پی اے ) ایک لیبر ایم پی اور کرنل قذافی کے بارے میں اپنی تاریخی سوشل میڈیا پوسٹوں کے باعث ایک کنزرویٹیو انتخابی امیدوار نے مقابلے کی دوڑ سے علیحدگی اختیار کر لی۔ سنڈے ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ویکفیلڈ کے لئے رکن پارلیمنٹ کا الیکشن لڑنے والے انٹونی کلورٹ نے خوراک کی غربت کے بارے میں بھی ریمارکس دیئے تھے۔41 سالہ مسٹر کلورٹ کا کہنا ہے کہ فیس بک کی پوسٹس 10 سال سے زائد عرصہ پرانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ریمارکس میں ’’ یقینی طور پر کسی جرم کے ارتکاب کی نیت‘‘ نہیں تھی۔ اپنی ایک پوسٹ میں مسٹر کلورٹ نے لکھا تھا کہ اگر’’ لیبیا کےسابق آمر چاہتے ہیں کہ وہ سڑکوں پر پہچانے بغیر واک کریں تو انہیں یقینی طور پر بھاگ کر بریڈفورڈ ‘‘ آجانا چاہئے۔ ان پر یہ الزام بھی ہے کہ انہوں نے میری کریگھ حلیے پر بھی تنقید کی تھی جو کہ2005 سے ویکفیلڈ کی رکن پارلیمنٹ تھیں۔اپنے ایک بیان میں مسٹر کلورٹ نے کہا کہ ’’ گزشتہ 24 گھنٹے میں میری ذاتی فیس بک ٹائم لائن سے بہت سی انتہائی تاریخی پوسٹس نیوز میڈیا کی زینت بن گئی ہیں ‘‘۔ ایسے وقت جب میں اپنے ریمارکس پر قائم رہوں اور ان دعوئوں کا مقابلہ کروں تو یہ ریمارکس نہ تو میرے نقطہ نظر کی ترجمانی کریں گے اور نہ ہی کنزرویٹیو پارٹی کے لوگوں کی۔ مسٹر کلورٹ نے انتخابی دوڑ سےالگ ہونے کا فیصلہ ٹوری امیدوار نک کونکارڈ کی مقابلے سے علیحدگی کے چند دن بعد کیا جنہوں نے ریپ کے بارے میں ایک گفتگو کے دوران کہا تھا کہ خواتین اپنے نیکرز پہن کر رکھیں۔ دوسری جانب کلیکٹن، ایسکس میں ایک لیبر امیدوار گڈیون بل نے اس لئے استعفیٰ دے دیا کہ انہوں نے ایک نجی گفتگو کے دوران لفظ ’’ شائی لاک‘‘ استعمال کیا تھا۔
تازہ ترین