• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں پیرس پیس فورم کانفرنس شروع ہوگئی،پاکستانی وفد بھی شریک

پیرس (نمائندہ جنگ ) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پیرس پیس فورم کانفرس شروع ہوگئی پاکستان کے وزیر برائے تعلیم نے پیرس شفقت محمود نے پیرس پیس فورم کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ اس فورم کا افتتاح فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کیا۔ اس موقع پر سفیر پاکستان معین الحق سفیر پاکستان برائے فرانس بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے۔ بعد ازاں پاکستان کے وفاقی وزیرنے پیرس پیس فورم کے موقع پر پاکستان کے منصوبے ’خیبر پختونخوا میں معلومات کے عملی نفاذ‘ کے حوالے سے لگائے گئے بوتھ کا دورہ کیا۔ انکے ہمراہ تیمور سلیم خان جھگڑا صوبائی وزیر خزانہ خیبرپختونخوا، شوکت علی صوبائی وزیربرائے اطلاعات اور اس منصوبے کے دیگر اراکین موجود تھے۔وفاقی وزیر نے اچھی گورننس اور شفافیت میں پاکستان کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کیلئے پیرس پیس فورم میں بھرپور انداز سے شرکت کرنے پر انکی تعریف کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے صوبے خیبرپختونحوا کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ خیبرپختونخوا پاکستان کا پہلا صوبہ ہے جس نے معلوماتی کمیشن قائم کیا ہے جسکے ذریعے تمام شہری با آسانی تمام معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔پیرس پیس فورم میں 115ممالک کی جانب سے 716 منصوبوں کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا جس میں پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کا معلومات کے عملی نفاذ کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ وفاقی وزیر شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پیرس پیس فورم کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان نے شرکت کرنا تھی مگر وہ بعض مصروفیات کی وجہ نہیں آ سکے انہوں امن کانفرنس کے اقدام کو سراہا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلہ پرر ضرور بات ہو گی اور اس مسئلے کو دنیا پر عیاں کیا جا سکے گا۔
تازہ ترین