• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں مزید 5 پیسے کا اضافہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ ،انٹربینک مارکیٹ میںامریکی ڈالرکی قیمت میں مزید5 پیسے کا اضافہ،اوپن مارکیٹ میں استحکام ۔فار یکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت میں5پیسے کامزیداضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میںڈالر کی قیمت خرید 155.45روپے سے بڑھ کر 155.50روپے اورقیمت فروخت 155.55روپے سے بڑھ کر 155.60روپے ہوگئی۔اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید 155.20روپے اورقیمت فروخت 155.50روپے پرمستحکم رہی ۔

تازہ ترین