• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی( اسٹاف رپورٹر)بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے قیمت 1465 ڈالرسے گھٹ کر 1453ڈالرہوگئی ،جبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500روپے اور 10گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 86700روپے سے گھٹ کر 86200روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 74331روپے سے گھٹ کر 73903روپے ہوگئی۔منگل کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1000.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت 857.34روپے پرمستحکم رہی۔

تازہ ترین