• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آج سے پلان بی پر عمل شروع، گھروں میں بیٹھے کارکن باہر نکلیں، فضل الرحمٰن

گھروں میں موجود کارکن باہر نکلیں، ہدایات مل جائیں گی، فضل الرحمان


اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پلان بی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے پلان اے کے ساتھ پلان بی شروع کر دیا جائے گا۔ 

آزادی مارچ پلان اے ہے یہ باقی رہے گا اور جب تک پلان بی پر عملدرآمد کا اعلان نہیں کیا جائے گا سب یہیں رہیں گے ،گھروں میں موجود کارکن باہر نکلیں ، ہدایات مل جائیں گی۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمٰن کی زیر صدارت جے یو آئی کے اہم اجلاس میں ملک بھرکی اہم شاہراہیں بلاک کرنے اور مارچ جاری رکھنے کافیصلہ کیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے صوبائی امیروں نے پلان بی کی تیاری پربریفنگ دی، مولانا فضل الرحمٰن کا چاروں امیروں کی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ اجلاس میں ملک بھرکی اہم شاہراہیں بلاک کرنے اور مارچ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، سندھ، بلوچستان، کے پی، پنجاب میں اہم شاہراہیں بند کرنے کی منصوبہ بندی اور راولپنڈی ، اسلام آباد میں بھی اہم مقامات پر لاک ڈاؤن پلان میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی ف کےسربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پلان اے کے ہوتے ہوئے ہم پلان بی کی طرف جائیں گے اور جب اعلان ہو گا تو قافلہ روانہ ہو جائیں گے، پلان بی میں اس حکومت کا سنبھلنا مشکل ہو جائے گا۔ 

ہم سیاسی لوگ ہیں ہمیں جھپٹنا بھی آتا ہے اور پلٹ کر حملہ کرنا بھی، ثوق سے کہتا ہوں اپنے مقصد کے حصول کے قریب پہنچ گئے، تحریک نے نااہل حکمرانوں کی رٹ ختم کردی، کوئی مائی کالعل ان کو کرسی پر برقرار نہیں رکھ سکتا، ہمارا بیانیہ غالب اور ان کا بیانیہ شکست کھاچکا ہے، ہوائی باتیں نہیں کررہا، بہت کامیابیاں حاصل ہوئیں۔

تازہ ترین