• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب عدالت پوچھے گی مجرم کہاں ہے تو حکومت کو جواب دینا ہوگا، راجا عامر

کراچی (ٹی وی رپورٹ)سابق ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب راجا عامر عباس نے کہا ہے کہ ای سی ایل کے قانون میں بانڈزکی کوئی گنجائش نہیں ہے ،حکومت کس قانون کے تحت سیکیورٹی لے سکتی ہے، نوازشریف پاکستان سے باہر گئے تو پی ٹی آئی کی سیاست پر منفی اثرات پڑیں گے،

جب عدالت پوچھے گی کہ مجرم کہاں ہے تو حکومت کو جواب دینا ہوگا ،حکومت نے لیگل بلینڈر کیا ، نواز شریف اور دیگر کیسوں میں اپنا دفاع کرنا مشکل ہوجائے گا۔

سابق ڈی جی نیب کرنل (ر)شہزادانور بھٹی نے نیب کا کام انسانی ہمدردی سے نمٹنا نہیں چوروں سے نمٹنا ہے،نوازشریف ملزم نہیں بلکہ مجرم ہیں اور انہیں ریلیف نیب نہیں بلکہ صرف عدالتیں دے سکتی ہیں۔

رہنما تحریک انصاف عثمان ڈار نے کہا ہے کہ میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ کوئی مک مکا یا این آر او وزیراعظم عمران خان نہیں کررہے ہیں اور نہ ہی سزائیں ختم کررہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔

راجا عامر عباس نے کہا کہ حکومت نوازشریف کے ان مقدمات کو زیر غور لائے جن میں انہیں سزا ہوئی ہے ۔سپریم کورٹ نے نوازشریف کو طبی بنیادوں پر چھ ہفتوں کیلئے ضمانت دی جس میں انہیں ملک میں رہنے کا پابند کیا گیا ۔

نوازشریف کاای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے کابینہ متعدد اجلاس کررہی ہے عام شخص کی فائلیں ڈپٹی سیکریٹری کی میز پر پڑی رہتی ہیں۔

وزیراعظم انتخابات میں دعویٰ کرتے تھے کہ لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے عدالت نوازشریف کو گاڈ فادر اور مافیا قراردے چکی ہے نوازشریف پاکستان سے باہر گئے تو پی ٹی آئی کی سیاست پر منفی اثرات پڑیں گے ۔

تازہ ترین