• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کے 900 میگاواٹ پاور پروجیکٹ کی تعمیر کا آغاز آئندہ ماہ ہوگا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) کے الیکٹرک کے 65 کروڑ امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری پر مبنی 900 میگاواٹ پاور پراجیکٹ کی تعمیر کا آغاز دسمبر 2019 میں ہوگا،

ری گیسیفائیڈ لیکوئیڈ نیچرل گیس(آر ایل این جی) سے چلنے والایہ پاور پلانٹ بن قاسم پاور اسٹیشن III میں تعمیر کیا جائے گا،

اس پراجیکٹ کے لیے تمام مطلوبہ منظوریاں حاصل کی جاچکی ہیں اور یہ تقریباً3 ارب امریکی ڈالرز کی اس سرمایہ کاری کا حصہ ہے جو کے الیکٹرک آئندہ چند برسوں کے دوران پاور ویلیو چین میں کرے گا،

اس منصوبے کا تصور 2016 میں پیش کیا گیاتھا اورتمام امکانات کا جائزہ مکمل ہونے کے بعد اس کی منظوری دے دی گئی۔

تازہ ترین