• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں بین الاقوامی ایکسپو کا اہتمام

لاہور(خبر نگار) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں ڈائریکٹوریٹ آف فیکلٹی ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرنیشنللائزیشن کے تحت انٹرنیشنل ریسورس سنٹر کے ذریعہ ایک بین الاقوامی ایکسپو 2019 کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر فضل خالد چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کہاکہ خواتین کی تعلیم معاشرے کی ترقی کا بنیادی ڈھانچہ ہے اور انہوں نے یقین دلایا کہ پی ایچ ای سی ایل سی ڈبلیو یو کی ہر طرح سے مدد کرے گی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے اساتذہ کے ترقیاتی پروگراموں اور ایل سی ڈبلیویوکے ادارہ جاتی ڈھانچے کے معیار کو بڑھانے سے متعلق بین الاقوامی وسائل کے تبادلے کے بارے میں اپنے نظریہ کو شیئر کیا۔ ڈاکٹر مرزا نے زور دیا کہ خواتین کو اپنی تجزیاتی صلاحیتوں کے ساتھ بین الاقوامی معیار کے مطابق تعلیمی کیریئر استعمال کرنا چاہئے۔ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں انٹرنیشنل ریسورس سینٹر کی سربراہ یاسمین عابد مان نے اس ایکسپو کے انعقاد کے مقاصد کو بتاتے ہوئے کہا کہ ہر ممکن امکانات کے ذریعہ عالمگیریت میں تسلسل رکھا جائے۔
تازہ ترین