• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹر ساجد میر کی سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور الشیخ عبدالطیف آل الشیخ سے ملاقات

لاہور(وقائع نگار خصوصی )مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر علامہ ساجد میر نے وفد کے ہمراہ وزیر مذہبی امور سعودی عرب الشیخ عبدالطیف آل الشیخ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، سعودی وزیر نے پروفیسر ساجد میر کو سعودی عرب آنے پر خوش آمدید کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک سعودی تعلقات اخوت، محبت اور ایمان کے رشتے پر قائم ہیں۔علامہ پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے علماء کے مابین تعلقات نظریاتی اور باہمی اعتماد اور تعاون پر مشتمل ہے، حرمین شریفین کے دفاع، سلامتی اور استحکام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
تازہ ترین