• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹماٹرکے ریٹ نے عوام کے منہ لال کردیے ہیں،عظمیٰ بخاری

لاہور( جنرل رپورٹر )مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اشیاءخورونوش کی قیمتوں میں ہوش شربا اضافے نے حکومت کی کلی کھول دی ہے۔ٹماٹرکے ریٹ نے عوام کے منہ لال کردیے ہیں۔”پنجاب قیمت ایپ“ کا تجربہ بری طرح فیل ہو گیا ہے۔دکاندار من مرضی کے ریٹ وصول کررہے ہیں اور وزراءسب اچھے کی رپورٹس دے رہے ہیں۔”پنجاب قیمت ایپ“ پر ریٹ اور دکانداروں کی ریٹس اور ہیں۔ضلعی انتظامیہ،پرائس کنٹرول اور مارکیٹ کمیٹیاں غیر فعال ہوکر رہ گئی ہیں۔سرکاری نرخ ناموں دکانوں میں صرف بطور شو پیس ہی سجاکے رکھے گئے ہیں۔عام آدمی منافع خوروں کے رحم و کرم پر ہے۔
تازہ ترین