• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالسلام اسکول آف میتھمیٹیکل سائنسز میں بدعنوانیوں کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

لاہور(خبر نگار)اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) نے فارن فیکلٹی ہائرنگ پروگرام(ایف ایف ایچ پی)سے متعلق جی سی یونیورسٹی لاہور کے عبدالسلام اسکول آف میتھمیٹیکل سائنسز میں مبینہ بدعنوانیوں کے الزامات کی تحقیقات کے لئے 3رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی دیگر جامعات میں بھی پروگرام پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی۔ اور ایک ماہ کے اندر مجاز حکام کو اپنی سفارشات جمع کرائے گی۔ تاہم کمیٹی نیشنل اکائونٹبیلٹی بیورو (نیب) کی طرف سے جی سی یو لاہور میں کی جانے والی تحقیقات کی تفصیل میں نہیں جائے گی۔
تازہ ترین