• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائنوں وکھمبوں کی تنصیب، شفٹنگ، بجلی کی طویل بندش، معمولات زندگی معطل

ملتان( سٹاف رپورٹر) میپکو ریجن میں بجلی کی طویل بندش سے صارفین کے معمولات زندگی معطل ہوکر رہ گئے، گھریلو اور تجارتی ( کمرشل) صارفین اوسطاً 4 گھنٹے روزانہ بجلی سے محروم ہیں، شہر کے متعدد علاقے ایک ماہ سے بجلی کی طویل بندش کاشکار ہیں، معصوم شاہ روڈ اور ملحقہ آبادیوں کے مکینوں کے مطابق روزانہ ساڑھے 8 بجے صبح سے ڈیڑھ بجے دن تک بجلی کی بندش معمول ہے، ان فیڈرز پر کہیں بھی کوئی مرمتی کام یا بحالی ومرمت نظر نہیں آئی ، میپکو لائنوں وکھمبوں کی تنصیب، کھمبوں ولائنوں کی شفٹنگ، درختوں کی کٹائی ، گرڈ سٹیشنوں کی ششماہی بحالی ومرمت کے نام پر ریجن کے 100 سے زائد فیڈرز کو روزانہ بند کیا جارہا ہے، صارفین اور تاجر حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ میپکو ریجن میں بجلی کی طویل بندش کانوٹس لے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
تازہ ترین