• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب انسپکٹر سمیت5پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)سیشن کورٹ نے منشیات کے مقدمے میں بطور گواہ عدالت پیش نہ ہونے پر سب انسپکٹر سمیت 5 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تھانہ اینٹی نارکوٹکس فورس کے سب انسپکٹر راقب عثمان ، اے ایس آئی محمد ابوبکر ، کانسٹیبلوں اسلم، سہیل اور زبیر کوگرفتار کرکے 4 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے،فاضل عدالت نے منشیات کے مقدمات میں ملزمہ گلنار اورملزم غلام حسین عرف باؤ کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ہے، سیشن عدالت نے بجلی چوری کے ملزم طیب کی عبوری ضمانت میں پولیس سے 20نومبر کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے،فاضل عدالت نے منشیات کے ملزم جنید کو اقبالی بیان کرنے پر ایک سال پروبیشن پر رہنے کی سزا کا حکم دیا ہے، جسٹس آف پیس نے چوری کے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج نہ کرنے کی درخواست پر ایس پی کمپلینٹ سیل سے18نومبر کو جواب طلب کرلیا ہے، فاضل عدالت میں ذوالفقار علی نے موقف اختیار کیا کہ وہ 2 نومبر کو ملزمان خادم، عطاء، عزیز، شوکت اور پروین بی بی نے اس کے گھر پر نقب لگا کر قیمتی سامان چوری کر لیا ، پولیس تھانہ گلگشت کو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی گئی لیکن پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔
تازہ ترین