• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپتالوں،مراکز صحت ملازمین کو بائیو میٹرک حاضری یقینی بنانے کا حکم

ملتان( سٹاف رپورٹر )چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ملتان ڈاکٹر منور عباس نے ہسپتالوں،مراکز صحت پر تعینات تمام ملازمین کو بائیو میٹرک حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے،اس سلسلے میں ملازمین کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا ہے کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے بائیو میٹرک حاضری کیلئے نظام بنادیا ہے،جس پر حاضری کے علاوہ ایک دن پہلے لی گئی رخصت،دفتر سے باہر(متعلقہ حکام کی اجازت سے) بھی شامل کیا جاسکتا ہے،بائیو میٹرک حاضری نہ لگانے کی صورت میں ملازم غیر حاضر تصور کیا جائے گا اور اسکی تنخواہ سے کٹوتی کی جائے گی۔
تازہ ترین