• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک قوانین پر عمل کر کے حادثات سے بچ سکتے ہیں:لیکچر

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب ہائی وے پیٹرول ملتان ریجن ملتان زبیدہ پروین کی ہدایت اور زیرنگرانی موبائل ایجوکیشن یونٹ ٹیم انچارج اور جے پی او محمد رمضان سعیدی نے لیکچر دیتے ہوئے کہاکہ ہم ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کر کے حادثات سے بچ سکتے ہیں ۔ٹریفک قوانین کی پاسداری مہذب قوموں کی نشانی ہے ۔دنیا میں اتنے بڑے بڑے خوفناک حادثات ہو جاتے ہیں ،ان کی بنیادی وجہ صرف چھوٹی سی غلطی ہوتی ہے ۔دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال قانونا جرم و ممنوع ہے۔ موبائل فون کے استعمال سے حادثات کو دعوت دینا ہے کیونکہ اس کے استعمال سے ٹریفک اصولوں سے توجہ ہٹ جاتی ہے اور والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت کسی صورت نہ دیں۔ اس کے علاوہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر اپنانے کے لئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے آس پاس پانی جمع نہ ہو۔ آخر میں شہریوں کو معلوماتی پمفلٹ اور ماسک بھی تقسیم کئے گئے۔
تازہ ترین