• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ:حضرت پیر جہانیاں کے عرس پر میلہ روکنے پرایس ایچ او تھانہ صدر مظفرگڑھ آج طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ نے دربار حضرت پیر جہانیاں کے عرس پر لگنے والے میلے کو روکنے کیخلاف درخواست پر ایس ایچ او تھانہ صدر مظفرگڑھ کو آج عدالت میں طلب کرلیا ہے، فاضل عدالت میں سابق ایم این اے جمشید دستی کے بھائی ممتاز دستی کی جانب سے پولیس کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ مظفرگڑھ میں 23 نومبر سے 17 نومبر تک عرس حضرت پیر جہانیاں کا میلہ ہر سال لگتا ہے، لیکن ایس ایچ او تھانہ صدر میلہ لگانے سے روک رہے ہیں حالانکہ سپیشل برانچ نے میلہ لگانے کے حوالے سے تحریری اجازت دے رکھی ہے۔
تازہ ترین