• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے شمالی علاقوں کو عالمی میڈیا بھی سراہنے لگا

پاکستان کےشمالی علاقے دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتے ہیں۔

عرب خبر رساں ادارے گلف نیوز نے اپنی ویب سائٹ پر پاکستان کی خوبصورتی کو سراہتے ہوئے شمالی علاقوں کی چند بہترین تصاویر شیئر کی ہیں۔

عرب نیوز کی ویب سائٹ کے سلسلے جس میں وہ متحدہ عرب امارت کی بہترین تصاویر شیئر کرتے ہیں وہیں پاکستان کے شمالی علاقوں کی خوبصورتی کو بھی سراہنا نہیں بھولتے۔

پاکستان کے سیاحتی مقامات کے معترف گلف نیوز کی شیئر کردہ کچھ بہترین تصاویر یہ ہیں۔

1: شاردہ

شاردہ کشمیر کے ضلع نیلم کی تحصیل ہے اور اس کا شمار وادی کشمیر کے خوبصورت ترین علاقوں میں ہوتا ہے۔

2: جاراگو آبشار

جاراگو آبشار وادی سوات کا ایک اہم اور خوبصورت مقام ہے۔

3: دیوسائی جھیل

گلگت بلتستان میں واقع دیوسائی جھیل کے خوبصورت مناظر

4: وادی کمراٹ

وادی کمراٹ ایک انتہائی خوبصورت وادی ہے جو پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے اپر دیر میں واقع ہے۔

5: خنجراب پاس

پاک چین سرحد خنجراب پاس دنیا کا بلند ترین بین الاقوامی بارڈر ہے۔

6: شندور پولو گراؤنڈ

شندور پولو فیسٹیول گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کا مشترکہ میلہ ہے۔ یہ میلہ دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور میں منایا جاتا ہے۔

7: بالا کوٹ

8: نانگا پربت

9: اسلام آباد

10: وادی کالام

11: خیبر پختون خواہ

12: مری


تازہ ترین