• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں آج ’مہربانی کا دن‘ منایا جا رہا ہے

دنیا بھر میں آج’ مہربانی کا دن‘ منایا جا رہا ہے


دنیا بھر میں ’ورلڈ کائنڈنیس ڈے‘ یعنی مہربانی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔

اس دن کو منانے کا آغاز 13 نومبر 1998 کو جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ہوا جب عالمی تحریک برائے مہربانی یعنی کہ ورلڈ کائنڈنیس موومنٹ کی بنیاد رکھی گئی۔

اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں کو ایک دوسرے کی مدد کرنے پر راغب کرنا اور دوسروں کے لئے نیک جذبات رکھنے کی ترغیب دینا ہے۔

واضح رہے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نیک کام کرنے سے انسانی جسم میں خوشی کے ہارمون پیدا ہوتے ہیں اورجو لوگ دوسروں کے لئے نیک جذبات کا مظاہرہ کرتے ہیں وہ ہمیشہ خوش رہتے ہیں۔

تازہ ترین