• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹور میچ میں پریکٹس کا اچھا موقع ملا، اظہر علی

ٹور میچ میں پریکٹس کا اچھا موقع ملا، اظہر علی


پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹور میچ میں پریکٹس کااچھا موقع ملا، ٹیسٹ سیریز کےلیے تمام کھلاڑی پرجوش ہیں۔

میچ کے بعد ایک انٹرویو میں اظہر علی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز جیت کر تاریخ رقم کرنے کا موقع بھی ہے اور کھلاڑیوں میں صلاحیت بھی ہے۔

ہمارے بولرز نے بھی اچھی بولنگ کی، پہلی اننگز میں عمران خان نے پانچ آؤٹ کیے، اس کے علاوہ شاہین شاہ نے زبردست بولنگ کی،نسیم شاہ نے والدہ انتقال کے باوجود بولنگ اور زبردست پرفارمنس دی۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ افتخار زبردست فارم میں ہے، ٹی20 اور ون ڈے سے اُس کا کم بیک ہوا ہے جب سے ہی اچھی بیٹنگ کررہا ہے، ہمارے لیے بہت مشکل تھا کہ باہر رکھنا، اسی لیے اُس کو موقع ملا اور دوسری اننگز میں اچھی بیٹنگ کی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا اے کے خلاف ٹور میچ میں شاندار بیٹنگ اور بولنگ کا مظاہرہ کیا تھا،بابر اعظم اور اسد شفیق نے بالترتیب 157 اور 119رنز کی اننگز کھیل کر 276 رنز کی شراکت بنائی جبکہ یاسر شاہ نے 53 اور شاہین شاہ آفریدی نے 25 رنز بنائے۔

بولرز نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو صرف 122 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔

تازہ ترین