• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی چینل کے پروگرام میں لڑکی کی فواد چوہدری کو شادی کی پیشکش

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی چینل کےپروگرام میں شریک ایک نوجوان لڑکی نےوزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری کوشادی کی پیشکش کردی ۔ پروگرام میں شرکت کرنےوالی ایک لڑکی نےبے باکی کامظاہرہ کرتےہوئےکہاکہ میں فوادچوہدری کی محبت میں گرفتارہوچکی ہوں۔ انہوں نےنہ صرف لائیوشومیں فواد چوہدری سےمحبت کااظہارکیابلکہ ان کووفاقی وزیرکی موجودہ بیگم کی سوتن بننےمیں بھی کوئی اعتراض نہیں ہے۔نوجوان لڑکی کی اس بےباکی نےپروگرام کےمیزبان کوتوحیرت میں مبتلاکردیا،ساتھ ہی ان کی ویڈیوسوشل میڈیاپرپھیلی توصارفین کے دلچسپ تبصروں کاسیلاب امڈ آیا۔ پروگرام میں’’ طوبہ منصور ‘‘نامی لڑکی سےبھی سوال کئےگئےجس کےجواب میں انہوں نےایسے جواب دئیےکہ میزبان بھی پریشان ہوگئے۔ میزبان نےجب طوبہ سے ان کی محبت سےمتعلق سوال کیاتو؟تواس کےجواب میں لڑکی نے فوادچوہدری کواپنا کرش اورمحبت قرار دے دیا۔ ان کا کہناتھاکہ فواد چوہدری انہیں بہت پسندہیں، اوروہ ان سے شادی کرناچاہتی ہیں ۔ طوبہ نےوزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے ملاقات کے حوالےسےکہاکہ میری اور فوادچوہدری کی پہلی ملاقات ایک پرائیویٹ پارٹی میں ہوئی جہاں انہوں نےمجھ سےنمبربھی مانگا۔ طوبہ نےفوادچوہدری سےدنیاکےسب سے خوبصورت ساحلی کنارےپرملنےکی خواہش کااظہاربھی کیا ساتھ ہی طوبہ کایہ بھی مانناہےکہ وزارت عظمی کی کرسی عمران خان سے بہترفوادچوہدری سنبھال سکتےہیں۔

تازہ ترین