• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم ٹرافی: سندھ 326 پر آؤٹ، ناردرن کو 255 کی برتری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے ساتویں راؤنڈ میں خیبرپختونخوا کے اشفاق احمد اور سندھ کے فواد عالم نے سنچری بناکر پھر سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ بدھ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ناردرن کو دوسری اننگز میں سندھ پر 255 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ 408 رنز کے جواب میں سندھ کی ٹیم پہلی اننگز میں 326 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ فواد عالم 107 اور انور علی 69 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ان کےدرمیان 126 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ نعمان علی نے 58 رنز کے عوض 5 شکار کیے۔دوسری اننگز میں ناردرن نے دو وکٹ پر 173رنز بنالیے ہیں،ذیشان ملک 96پر ناٹ آئوٹ ہیں۔ لاہور میں بلوچستان اور سنٹرل پنجاب کا میچ ڈرا کی جانب گامزن ہے۔450 رنز کے جواب میں سنٹرل پنجاب نے پہلی اننگز میں6 وکٹ پر 255 رنز بنالیے ہیں۔ عمر اکمل 78 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عثمان صلاح الدین 74 اور ظفر گوہر 8 رنز بناکر یز پر موجود ہیں۔ ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں سدرن پنجاب کی ٹیم خیبرپختونخوا کے خلاف 64 رنز کے خسارے کا شکار ہے۔ 338 رنز کے جواب میں کے پی نے 5وکٹ پر 417 رنز بناکر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کردی۔اشفاق احمد نےایونٹ کی چوتھی سنچری بنائی۔ ان کے143 رنز میں 18 چوکے اور ایک چھکاشامل تھا۔ریحان آفریدی 84 اور زوہیب خان 63 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ 79 رنز کے خسارے سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی سدرن پنجاب کی ٹیم نے کھیل کے اختتام پر دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان پر 15 رنزبنالیے ہیں۔

تازہ ترین