• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اسلام آباد سے واپسی، لگتا ہے مولانا کیساتھ ہاتھ ہوگیا، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سینئر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے واپسی ان کے سیاسی سفرکی واپسی ہے لگ یہ رہا ہے کہ ان کے ساتھ کوئی بڑا ہاتھ ہوگیا ہے، جے یو آئی ایف کے اس اقدام سے حکومت کو کافی فائدہ پہنچے گا اور اپوزیشن کیلئے آئندہ کوئی تحریک چلانا مشکل ہوجائے گا۔

مولانا کے پلان بی سے مطالبات تو پورے نہیں ہوسکتے لیکن ایک سیاسی افراتفری ضرور مچ سکتی ہے۔

’لگتا ہے مولانا کیساتھ ہاتھ ہوگیا‘ سینئر تجزیہ کار شہزاد اقبال


سینئر تجزیہ کاروں شہزاد اقبال، مظہر عباس، سلیم صافی اور حامد میر نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے اسلام آباد میں جاری آزادی مارچ ختم کرنے کے اعلان پرجیو نیوز پر اپنا تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ جب یہ دھرنا ختم ہوگیا تو پھر بے شک وہ جلسے بھی کریں اور جلوس بھی نکالیں لیکن اسکے اثرات وہ نہیں رہتے۔

انہوں نے کہا کہ بیسٹ پلان تو پلان اے ہی ہوتا ہے اب اگر ان کو اس میں استعفیٰ والی کامیابی نہیں ملی تومجھے لگتا ہے پلان بی ، سی اور ڈی میں بھی یہ نہیں ہوگا ۔

تازہ ترین