• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

امریکا میں برفانی طوفان سے 6ہلاک ، 70فیصد علاقوں میں نظام زندگی مفلوج

امریکا میں برفانی طوفان سے 6ہلاک


واشنگٹن (جنگ نیوز)امریکا کے کئی شہروں میں قطب شمالی سے چلنے والی برفیلی ہواؤں سے درجہ حرارت انتہائی کم ہوکر ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا جبکہ شدید سرد موسم کی وجہ سے اسکول بند اور کاروباری سرگرمیاں معطل ہوگئیں۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہےکہ خراب موسم کے باعث اب تک6 افراد جان سے جاچکے ہیں اور ایک ہزار سے زائد پروازیں بھی منسوخ ہوچکی ہیں۔

امریکی محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ رواں ہفتے ہونے والے شدید برف باری سے کئی ریکارڈ ٹوٹ سکتے ہیں۔

70فیصد علاقوں میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے ۔

تازہ ترین