• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی اے ایف کا اطالوی تعاون سے کمیونٹی کیلئے تربیتی سیشنز کا انعقاد 3

پشاور(خصوصی نامہ نگار) پاکستان غربٹ مٹائو فنڈ (پی پی اے ایف) نے اطالوی ترقیاتی تعاون کے ادارے اور اٹلی کے لیوس بزنس اسکول کے اشتراک سے نوجوانوں میں تعلیم، صحت اور غذائیت سے متعلق بنیادی آگہی بڑھانے اور سیکھنے کے نئے مواقع کی فراہمی سے متعلق تربیتی سیشنز کا آغاز کر دیا جس سے خیبرپختونخوا، بلوچستان اور ضم اضلاع میں پی پی اے ایف کے تخفیف غربت پروگرام سے مقامی افراد مستفید ہوں گے۔ پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز (پی سی آر ڈبلیو آر) میں افتتاحی تقریب میں پاکستان میں اطالوی ترقیاتی تعاون کی ڈائریکٹر ایمانیولا بینی، پی پی اے ایف کی ہیڈ آف پروگرامز سیمی کمال اور پی سی آر ڈبلیو آر کے سربراہ محمد اشرف نے شرکت کی۔ ایمانیولا بینی نے پی پی اے ایف کی تخفیف غربت کی کائوشوں کو سراہا اور غربت سے نمٹنے کیلئے جدید طریقے اختیار کرنے پر زور دیااور کہا کہ نوجوان تبدیلی لانے میں بنیادی کردار ادا کرسکتے ہیں مقامی کے افراد زندگیوں میں تبدیلی لانے کیلئے جدت انگیز طریقوں سے مطابقت حاصل کریں۔پی پی اے ایف کی سیمی کمال نے کہاکہ تربیت کا بنیادی مقصد معیاری طریقے تلاش کرکے انہیں غربت کے خاتمہ اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے استعمال کرنا ہے۔پی سی آر ڈبلیو آر کے سربراہ محمد اشرف نے کہاکہ نئی کامیابیوں کی خواہش کی تکمیل کرنے والے نوجوان معاشرے کا ستون ہیں، اب نوجوانوں پر وسائل لگانے کا وقت ہے، عمل کے بغیر علم کی کوئی اہمیت نہیں، اس لئے یہ ہر ایک کے لئے علم حاصل کرنا اور اپنے علاقوں میں تبدیلی لانے کے لئے کام کرنا ضروری ہے۔ تربیتی نشست پانچ روز جاری رہے گی ماہرین معاشی ترقی، جدت، پائیداری اور تخلیقی حل نکالنے پر روشنی ڈالیں گے۔ تربیتی نشست میں بلوچستان ، خیبرپختونخوا، ضم اضلاع اور سندھ کے مختلف دور دراز علاقوں کے مقامی افراد کے ساتھ خواتین کی بھی نمائندگی بھی موجود ہے ۔
تازہ ترین