• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ میں جب استنجاء کرتا ہوں تو باتھ روم سے فارغ ہوتے ہی پھر سے پیشاب کا قطرہ آتا ہے، جس کی وجہ سے میں بار بار یہ سوچتا ہوں کہ میرا وضو نہیں ہوا ، اس کے لیے کیا کرنا چاہیے؟

جواب:۔ اگر آپ کوصرف شک ہوتا ہو تو اس پردھیان نہ دیں،کیونکہ وسوسوں سے بچنے کا تاکیدی حکم ہے۔شیطان سب سے پہلے طہارت کے مسائل کے ذریعے انسان کو وسوسوں میں مبتلا کرتا ہے ،جس سے مشقت اورتکلیف بھی ہوتی ہے اورعبادات بھی چھوٹ جاتی ہیں اوررفتہ رفتہ وسوسوں کا دائرہ زندگی کے اورمعاملات تک بھی پھیل جاتا ہے۔

البتہ اگرآپ کو حقیقی عارضہ ہے کہ استنجاء کرنے کے بعد پیشاب کا قطرہ یقینی طور پر نکلتا ہے تو پھر کپڑے کا دھونا ضروری ہوگا اور اگروضو کے بعد نکل جائے تو وضو بھی ٹوٹ جائے گا۔ بہتر یہ ہے کہ آپ نماز سے کافی پہلے استنجاء کرلیا کریں اور ٹشوپیپر رکھ لیا کریں اور نماز سے پہلے پھینک دیا کریں۔ (ردالمحتار نواقض الوضوء ص ۱۲۴ج ۱۔ط۔س۔ج ۱ ص ۱۳۴۔ الاشباہ والنظائر:٧٥)

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masail@janggroup.com.pk

تازہ ترین