• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:امام صاحب عمر کے تقاضے کے سبب تلاوتِ قرآن میں تلفظ کی ادائیگی اور قواعد ِ تجوید میں غلطیاں کرتے ہیں ، یہ شکایت مسجد میں نماز اداکرنے والے طالب علم، علماء اور دیگر نمازی صاحبان کی ہے ،اس صورت میں مسجد کمیٹی کا کیاکردار ہونا چاہیے ؟

جواب: قرأ ت نماز کے فرائض میں سے ایک فرض ہے ،قرآن کو قواعدِ تجوید کے مطابق درست پڑھنا اور حروف کو ان کے مخارج سے صحیح اداکرنا ضروری ہے،تاہم اس کا فیصلہ عام مقتدی نہیں کرسکتے۔آپ نے لکھاہے:’’ طالبِ علم علماء نے شکایت کی ‘‘،اس کا بہترین حل یہ ہے کہ کسی مستند ادارے میں قواعدِ تجوید وقرأ ت سے واقف قاری صاحب کوامام صاحب کی قرأ ت سنوائی جائے اور اُن کے فیصلے کو تسلیم کیاجائے ۔

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masail@janggroup.com.pk

تازہ ترین