• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسلز: بھارت کے لیے کام کرنے والےجعلی ویب سائٹس کا انکشاف

یورپی یونین کے تحت کام کرنے والے ایک ریسرچ ادارے نے اپنی حالیہ رپورٹ میں لگ بھگ پونے تین سو ایسی جعلی نیوز ویب سائٹس کا پتہ چلایا ہے جو بھارتی  مفادات کو فروغ دینے اور پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا پھیلانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

ریسرچ گروپ 'ڈس انفو لیب' کی رپورٹ کے مطابق یہ ویب سائٹس ای یو ہیڈ کوارٹر میں بھارتی مفادات کی نگراں ہیں، اور یورپی یونین اور اقوام متحدہ پر اثرورسوخ استعمال کرنے کے لیے بنائی گئی ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ ویب پورٹل شمالی امریکا، یورپ اور ایشیا کے اہم ممالک سمیت 60 سے زیادہ ممالک سے آپریٹ ہورہی ہیں۔ عالمی خبروں کے ساتھ ساتھ ان ویب سائٹس پر تنازع کشمیر کے حوالے سے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

گزشتہ ماہ کے شروع میں یورپی یونین کے ڈپلومیٹک اور فارن سروس معاملات کو دیکھنے والے ادارے یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس نے بتایا تھا کہ 'ای پی ٹوڈے ڈاٹ کام' نامی ایک ویب سائٹ بڑے پیمانے پر امریکی اور روسی ویب سائٹس میں شائع ہونے والی خبروں کو دوبارہ شائع کرتے ہیں۔

اس ویب سائٹ پر غیر متوقع طور پاکستان میں اقلیتوں کے حوالے سے خبروں، کالمز اور بھارت سے متعلقہ امور پر مضامین بھی بڑی تعداد میں ملے۔

تازہ ترین