• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور آسٹریلیا الیون کے درمیان دو روزہ میچ کا کل سے آغاز

پاکستان اور آسٹریلیا الیون کے درمیان دو روزہ میچ کا کل سے آغاز


پاکستان اور آسٹریلیا الیون کے درمیان دو روزہ ٹور میچ کل سے شروع ہوگا۔

آسٹریلیا سے مقابلے سے قبل قومی کرکٹرز کل ایک اور ٹور میچ میں میدان میں اتر رہے ہیں۔ 

آج قومی ٹیم نے پرتھ میں آرام کیا، تاہم کل سے آسٹریلیا الیون کے خلاف 2 روزہ میچ شروع ہورہا ہے۔ 

مزید پڑھیں: سری لنکا پاکستان میں ٹیسٹ کھیلنے پر تیار، شیڈول جاری

پہلے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کے پاس کامبی نیشن کو حتمی شکل دینے کا یہ آخری موقع ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دو روزہ میچ میں 2 سے 3 تبدیلیاں کی جائیں گی۔

اوپننگ پیئر میں رد وبدل کے ساتھ فاسٹ بولر محمد عباس اور موسیٰ خان کو بھی موقع دیا جاسکتا ہے۔

ٹیم انتظامیہ کے مطابق محمد رضوان کو احتیاط کے طور پر 3 روزہ ٹور میچ کے آخری دن وکٹ کیپنگ نہیں کروائی گئی تھی۔

تازہ ترین