• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپرلیگ کہکشاں پھیلنے لگی، 59 اسٹارز ڈائمنڈ کٹیگری کا حصہ، ملان، سیمی، رونکی نے رجسٹریشن کرالی

  ابوظبی (نمائندہ خصوصی)پاکستان سپر لیگ کی کہکشاں پھیلنے لگی،مزید59انٹرنیشنل اسٹار حصہ بن گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل 2020کی ڈائمنڈ کٹیگری میں ڈیوڈ ملان سمیت انگلینڈ کے 19اور ویسٹ انڈیز کے 12کھلاڑی شامل ہوگئےہیں۔ ٹورنامنٹ کی ابتدائی فہرست میں جنوبی افریقا کے 11جبکہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کے 5،5 کرکٹرز کی شمولیت کا اعلان کیا گیا ہے۔ جمعرات کو پی سی بی نے اعلان کیا کہ ڈیرن سیمی سمیت تاحال 59 غیرملکی کھلاڑیوں نے ڈائمنڈ کٹیگری کے لیے رجسٹریشن کروادی ہے۔ روی بوپارہ لیوک رونکی ، ٹام بنٹن، ٹام کوہلر، جوئے ڈینلے، ٹائمل ملز، کریگ اوورٹن، فل سالٹ، جیمز ونس اور لیوک رائٹ بھی ڈائمنڈ کٹیگری میں موجود ہیں۔ پی سی بی اعلامیے کے مطابق اب تک ڈائمنڈ کٹیگری میں شامل غیرملکی کھلاڑیوں کی فہرست میں افغانستان کے نجیب اللہ زاردان اور قیس احمد، آسٹریلیا کے فواد احمد، کرس گرین اور بین لاف لین، بنگلہ دیش کے محمود اللہ ریاد، محمد سیف الدین، مستفیض الرحمٰن اور تمیم اقبال انگلینڈ کے ٹام بنٹن، این بیل، روی بوپارہ، ٹم بریسنین، پیٹ براؤن، میسن کرون، لیام ڈاسن، لیوری ایونز، لیوئس گریگری، لیام لیونگ اسٹون، ڈیوڈ ملان، ٹام کوہلر، جوئے ڈینلے، ٹائمل ملز، کریگ اوورٹن، فل سالٹ، جیمز ونس اور لیوک رائٹ نیوزی لینڈ کے وان دیر مروے لیوک رونکی ، جنوبی افریقا کے کائل ایبٹ، کیمرون ڈیلپورٹ، مرچنٹ دی لانگے، وان دیا دوسن، روبی فرائے لنک، سیمن ہارمر، ہائیو کھہن،دوانے اولیور، ہاردس ولوئین، دانے ولازاور ڈیوڈ ویزے سری لنکا کے نروشن ڈکویلا، دانوشکا گوناتھیلاکا، کوشال مینڈس، داشن شناکا اور اشرو اڈانا، ویسٹ انڈیز ڈیرن سیمی، فابیان ایلن، راکھیم کورن وال، برینڈن کنگ، شیرفانے روتھرفورڈ، اشانے تھامس، کیسرک ولیمز، جانسن چارلس، شائے ہوپ، الزاری جوزف، کیمو پاؤل اور مارلن سیموئلز شامل ہیں۔

تازہ ترین