• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسبین کی تیز وکٹ پر پاکستان کا تیز آسٹریلوی بولرز سے سامنا

ابوظبی (نمائندہ خصوصی) آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف برسبین ٹیسٹ کے لئے مضبوط ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ تیز پچ پر پاکستانی بیٹسمینوں کوفاسٹ بولروں مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ ، پیٹ کمنز اور اسپنر ناتھن لائن کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وکٹ کیپر بیٹسمین ٹم پین قیادت کریں گے۔ پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے برسبین میں شروع ہوگا۔ بال ٹیمپرنگ میں سزا یافتہ ڈیوڈ وارنر اوراسٹیو اسمتھ بھی پاکستان کے خلاف ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ دیگرکھلاڑیوں میں جو برنز، مارنوس لابوشین، ٹریوس ہیڈ، میتھیو ویڈ، کیمرون بینکرافٹ شامل ہیں۔ ان کے ساتھ مچل اسٹارک ، جیمز پٹینسن اور مائیکل نیسر بھی 14 رکنی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ پاکستان ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ کھیل کر اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے گی۔

تازہ ترین